امریکی سفیر نے امریکہ میں زیر تعلیم ہندوستانی طلبا کی خدمات کا اعتراف کیا

نئی دہلی:امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہو ئے امریکی سفیر رچرڈ آر ورما نے کہا کہ ہندوستان میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور جو طلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں وہ امریکہ اور دنیا کے کئی ممالک میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے ہزاروں طلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ہزاروں طلبہ امریکی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرکے ملک و بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ ہندوستان سے امریکہ میں اور امریکہ سے ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے آئیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں۔ مسٹر ورما نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تاریخی پس منظر کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ ہندوستان کی وہ یونیورسٹی ہے جن کے بانیان کا تعلق تحریک آزادی سے رہا ہے اور ہندوستان کی تعمیر نو میں ان کااہم کردار رہا ہے۔ ہندامریکہ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہت گہرے روابط ہیں اور دونوں ممالک مشترکہ طور پر جب کوئی کام کرتے ہیں تو اس کا تعلق عام آدمی کی زندگی کی بہتری سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کئی ایسے مسائل ہیں جس سے دونوں ممالک اس کے شکار ہیں اور اس کے حل میں اس سے مدد ملے گی۔
مسٹر رچرڈ ورما نے ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے بارے میں ،جن کے نام پر ہندوستان میں یوم تعلیم منایا جاتا ہے ،کہا کہ وہ مولانا آزاد کے تعلیمی نظریے کے قدر داں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاملات بات چیت کے ذریعہ طے ہوتے ہیں اور انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک میں بہت ساری مشترکہ اقدار ہیں ان کے ذریعہ ہی دونوں ممالک آگے بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ سماج کے نمائند ے ہوتے ہیں اور سماجی مسائل کے حل میں ان کا کردار اہم ہوتا ہے اس لئے طلبہ کو اپنی صلاحییتوں کا استعمال سماجی مسائل کے حل کے لئے کرنا چاہتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us ambassador acknowledge indian students studying in america in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply