وزیر اعظم کو کابینی وزرا اور فوجی سربراہ نے اڑی حملے کی تفصیل سے آگاہ کیا

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کو آج ان کے اعلیٰ کابینی رفیقوں کے علاوہ فوجی سربراہ دلبیر سنگھ سہاگ نے کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دہشت گردانہ حملے میں فوج کو پہنچنے والے زبردست جانی نقصان سے پیدا صورتحال سے باخبر کیا۔
وزیر اعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ان کی رہائش گاہ سات ریس کورس روڈ پر ہوئی جس میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، وزیر دفاع منوہر پاریکر ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور قومی سلامتی کی مشیر اجیت دوول کے علاوہ فوجی سربراہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں صورتحال کا مفصل جائزہ لیاگیا۔
ہندوستان نے اس حملے کے لئے پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کو مورد الزام گردانا ہے۔ اڑی میں دہشت گردانہ حملے پر پوری قوم نے غم و غصہ کا اظہار کیاہے۔ ملک کی عوامی اور فوجی قیادتیں اس نہج پر غور کر رہی ہیں کہ حالات موثر جوابی کارروائی کے متقاضی ہیں۔
یہ اطلاع ذرائع نے دی ہے۔اعلیٰ سرکاری وزرا اور فوج کے نزدیک پاکستان ہی اس حملہ کا اصل ملزم ہے لیکن پاکستان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uri terror attack modi chairs high level meet in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply