مودی حکومت پاکستان پر پابندی لگانے کا عالمی برادری سے مطالبہ کرے: کانگریس

نئی دہلی:کانگریس نے آج کہا کہ پوری دنیا دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مودی سرکار کو بین الاقوامی برادری سے پاکستان پر پابندیاں لگانے کی اپیل کرنی چاہئے۔
کانگریس کے میڈیا انچار ج رندیپ سنکھ سورجےوالا نے ٹویٹر پر کہا کہ بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی سے لڑنے کی بات ہو رہی ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان مسلسل دہشت گردی کو تحفظ دے رہا ہے اور اس کی شہ پر ہندوستان میں دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں۔
ایسے میں ہندوستان کے لئے یہ مناسب وقت ہے کہ وہ دہشت گردی کے نام پر پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے لئے عالمی برادری سے اپیل کرے۔ اس طرح سے دہشت گردی کی مخالفت کرنے اور اس کے خلاف جنگ لڑنے کی بات کرنے والے ممالک کی اصلیت بھی سب کے سامنے آ جائے گی۔ ترجمان نے سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے سلسلے میں مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ملک کی سرحد اور قومی سلامتی کمزور ہوئی ہے اور اس کے لئے وزیر دفاع کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت نے پاکستان کے لئے جو سفارتی حکمت عملی اختیار کی تھی مودی حکومت نے اسے تباہ کر دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uri terror attack congress trains gun on pm modi parrikar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply