اڑی حملے میں شہدا ءکی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی

نئی دہلی / سری نگر: جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 12 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملے میں زخمی فوج کے ایک اور جوان کی آج یہاں ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں موت ہو گئی ہے جس سے شہید جوانوں کی تعدادبڑھ کر 18 ہو گئی ہے۔
اس سے پہلے باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ تین اور جوانوں کی موت ہو گئی ہے جسے شہید جوانوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ فوج کے ذرائع نے بتایا کہ سپاہی وکاس جناردن کی موت کے بعد حملے میں شہید ہوئے جوانوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
فوج نے 17 شہید جوانوں کی فہرست بھی جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ اڑ? میں کل صبح پانچ بجے ہوئے حملے کے بعد تقریبا پانچ گھنٹے تک جاری مڈبھیڑ کے بعد جیش محمد کے چاروں دہشت گرد بھی مارے گئے۔ حملے میں 17 جوان شہید ہو گئے تھے اور 25 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے جن میں کچھ کی حالت نازک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uri death toll rises to18 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply