اڑی حملے کے جواب میں ہندوستان کی اسپیشل فوج نے ایل او سی پار جاکر 20 انتہا پسندوں کو مار گرایا

نئی دہلی: ایک غیر مصدقہ اطلاع میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندستانی فوج نے اڑی حملہ کے جواب میں لائن آف کنٹرول پار کرکے جرات مندانہ کارروائی کرکے کم از کم 20 دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے۔
18۔20 فوجیوں پر مشتمل ایلیٹ 2 پارس دستوں نے اڑی سیکٹر میں فوجی ہیلی کاپٹروں میں سوار ہوکر لائن آف کنٹرول پار کی۔ پاک مقبوضہ کشمیر کے تین کیمپوں میں کارروائی کرکے کم از کم 20 مشتبہ جنگجووں کومار ڈالا۔
یہ رپورٹ” quint“ میں شائع ہوئی ہے۔ کوئنٹ کے نامہ مگار چندن نندی کی اس رپورٹ کی فی الحال فوج یا دفاعی ادارے نے تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uri avenged as spl forces cross loc kill 20 terrorists in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply