ہندوستان واپسی کی حتمی تاریخ نہ بتا پانے پر راحت اندوری کو ویزا دینے سے امریکہ کا انکار

اندور: معروف اردو شاعر و گیت کار راحت اندوری نے کہا ہے کہ چونکہ وہ امریکی حکام کو اس بات پر قائل نہیں کر سکے کہ آئندہ ماہ ٹیکساس میں ایک پروگرام میں شرکت کے بعد ان کی امریکہ سے کب واپسی ہو گی اس لیے امریکہ نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکی قونصل خانہ نے نان امیگیرنٹ ویزے کی درخواست دیے جانے کے بعد انہیں انٹرویو کے لیے بلایا۔ انٹرویو کے بعد قونصل خانہ نے یہ عذر پیش کرتے ہوئےان کا پاسپورٹ واپس کر دیا کہ اس بار انہیں امریکہ جانے کا ویزا نہیں دیا جا سکتا۔
راحت نے مزید کہا کہ قونصل خانہ کے افسروں نے انہیں ایک پیپر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ چونکہ وہ اس مجوزہ پروگرام کے بعد اپنی ہندوستان واپسی سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں بتا سکے اور نہ ہی قونصل خانہ کو قائل کر سکے کہ وہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ہندوستان واپس آجائیںگے۔راحت نے کہا کہ” امریکہ نے اس بے بنیاد قیاس پر انہیں ویزا نہیں دیا کہ شاید میں پروگرام کے بعد ہندوستان واپس نہیں آو¿ں گا ۔اور قونصل خانے کے افسران یہ سمجھے کہ میں ہندوستان چھوڑ کر امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کر لوں گا۔ “انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میںمجھے ایک ہندوستانی کے طور پر پہچانا جاتا ہے ۔ میں نے کبھی مادر وطن کو چھوڑ کر کسی دوسرے ملک میں بود و باش اختیار کرنے کا تصور بھی نہیں کیا۔
مجھے یا عزت شہرت دولت سب حاصل ہے، میرا ایک کنبہ ہے۔لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ امریکی حکام کو ان باتوں سے کوئی مطلب نہیں ہے“۔راحت نے کہا کہ دس سال میں وہ11بار امریکہ جا چکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Urdu poet rahat indori denied visa to visit us in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply