دسویں کلاس میں کم نمبروں سے مایوس ہو کر دہلی میں تین طلبا نے خود کشی کر لی

نئی دہلی:سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے دسویں کلاس کے امتحانات میں اچھے نمبرات نہ لانے سے دل برداشتہ تین طلبانے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

ان تینوں کی شناخت 17سالہ روہت کمار، 15سالہ طالبہ پرگیا پانڈے اور17سالہ طالبہ خوشبو کے طور پر کی گئی ہے۔روہت دہلی کے دوارکا کے ایم آر وویکا نند ماڈل اسکول کا طا؛بعلم تھا اور اس کو59فیصد نمبر ہی مل سکے تھے۔ 15سالہ پرگیہ پانڈے دہلی کے ہی وسنت کنج کی رہائشی تھی ۔اس کو صرف70فیصد نمبر مل سکے تھے۔

وہ ریان انٹرنیشنل اسکول کی طالبہ تھی۔اس کے والد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں انفورسمنٹ افسر ہیں۔17سالہ خوشبو ڈابری علاقہ کی رہائشی تھی ۔وہ دو مضامین میں فیل ہو گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Upset at marks in class 10 cbse board exams three students commit suicide in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply