اکھلیش اور راہل کی قیادت میں اتر پردیش چمکے گا:وڈرا

نئی دہلی:کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا نے اترپردیش میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کو ‘نوجوان اور پرجوش’ اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی قیادت میں ریاست چوطرفہ ترقی کرے گی۔ مسٹر واڈرا نے اپنے فیس بک پوسٹ میں دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد ہے بلکہ یہ دو نوجوان اور متحرک قیادت کا اتحادہے۔
انہوں نے مسٹر راہل گاندھی اور مسٹر اکھیلیش یادو کو آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہاکہ”میں اس بات سے مطمئن ہوں کہ اس پرجوش قیادت میں اتر پردیش ہمہ جہت ترقی کرے گی۔ ان دونوں رہنماؤں کی قیادت میں عالمی سطح پر اترپردیش کی تصویر بنے گی”۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اتوار کو اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان سمجھوتہ ہوا ہے جس کے تحت کانگریس 105 سیٹوں پر اور سماجوادی پارٹی 298 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up will shine under youth icons akhilesh and rahul robert vadra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply