شیلٹر ہوم ریپ اسکینڈل :قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی:اترپردیش کے ضلع دیوریا اور بہار میں مظفر پور کے بچوں شیلٹر ز میں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ پر شدید تشویش کے اظہاراور لوک سبھا سے سماج وادی پارٹی ،کانگریس ،راشٹریہ جنتادل ،ترنمول کانگریس اور بیجو جنتادل سمیت حزب اختلاف کی تمام بڑی پارٹیوں کے اراکین کے واک آؤٹ کے درمیان وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اترپردیش کے دیوریا کے شیلٹر ہوم میں جنسی زیادتی شرمناک بتاتے ہوئے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ قصور واروں کو سخت سزادی جائیگی اور سبھی ریاستوں میں بچوں کے شیلٹرز کے تحفظ کو یقینی بنایاجائیگا۔

وزیر داخلہ نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو کے ذریعہ یہ معاملہ اٹھانے پر ایوان کو بتایاکہ یہ واقعہ وقوع پذیر ہوا ہے اور اترپردیش حکومت نے اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد فوراًکارروائی کرتے ہوئے بچوں کے شیلٹر کی منتظم اور اسکے شوہر کو گرفتار کرلیاہے اور معاملہ کی اعلی سطحی جانچ کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

انہوں نے ایوان کو اس بات سے بھی مطلع کیا کہ ریاستی حکومت کے دو سینیئر افسران، جن میں ایک ایڈیشنل چیف سکریٹری ہے اور دوسرا ڈائریکٹرجنرل سطح کے عہدے کا ہے، معاملہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اسی دوران سماج وادی پاٹی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کاایک واقعہ بہار کے مظفر پور میں پیش آیا ہے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وہ متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دیں گے کہ وہ ریاستوں کو ایڈوائزری بھیج دیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہیں ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up shelter home case rajnath says no culprit will escape action in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply