اترپردیش کے قنوج میں اسکولی دیوار گرنے سے3بچے ہلاک،11زخمی

لکھنؤ:اترپردیش میں قنوج کے تالگرام علاقے میں ایک اسکول کی دیوار گرنے سے اس کے ملبہ میں دب کر تین بچے ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رویلی گاؤں میں سڑک کی تعمیر کے دوران پرائمری اسکول کی دیوار منہدم ہوگئی جس میں تقریبا 14 بچے ملبے میں دب گئے۔
جن میں سے8سالہ وندنا ، 7سالہ رنکل اور 9سالہ جانھوی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی بچوں کو پرائمری طبی مرکز گرسیائے گنج بھیجا گیا جہاں تین بچوں کی حالت نازک دیکھتے ہوئے انہیں کانپور ریفر کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up school wall collapse kills 3 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply