سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹی کی حکومتوں نے یوپی کو برباد کر دیا:امیت شاہ

ہاتھرس: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی حکومتوں پر اتر پردیش کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بنی تو ریاست کی چوطرفہ ترقی کی جائے گی۔ مسٹر شاہ نے آج یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے۔ بی جے پی کی حکومت بنی تو ریاست کو غنڈوں اور زمین مافیا سے آزاد کرایا جائے گا۔
ریاست کی چوطرفہ ترقی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چوری ڈکیتی سے کسی ریاست کی ترقی نہیں ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ووٹروں کو یقین دلایا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے پر ہر آدمی کی حفاظت اور ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ریاست کو غنڈوں اور زمین مافیاو¿ں سے آزاد کرا یا جائے گا۔ بی جے پی صدر مسٹر شاہ نے کہا کہ ریاست میں ایس پی حکومت نے ترقی کے نام پر جم کر لوٹ پاٹ کی ہے۔ ترقی کے نام پر ایس پی کارکنوں کی جھونپڑیاں کوٹھیوں میں بدل گئی ہیں۔ سائیکل کی جگہ بڑی بڑی گاڑیاں دروازے پرکھڑی ہیں۔ کسان اور غریب پریشان ہیں۔

Title: up ruined by alternate rules of sp bsp shah | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply