بی ایس پی کے امیدواروں کی پہلی فہرست میں36فیصد مسلمان

لکھنؤ:بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اترپردیش ریاستی اسمبلی انتخابات کی 403سیٹوں پر آئندہ 11فروری کو شروع ہونے والے الیکشن کےلئے اپنے 100امیدواروں کے نام کی فہرست کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی یہاں جاری امیدواروں کی اس فہرست میں سہارن پور ضلع کے بیہٹ اسمبلی علاقے سے محمد اقبال،نکڑ سے نوین ،سہارن پور شہر سے مکیش دکشت،سہارن پور دیہی سے(محفوظ) جگپال سنگھ،دیوبند سے ماجد علی،رام پور سے منی ہارن (محفوظ) رویندر کمار مولہو،گنگوہ علاقے سے محمد اسلام کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ مظفر نگر ضلع کے بڑھانا سیٹ سے محترمہ سیدہ بیگم ،چرتھاول سے نور سلیم رانا،پرقاضی سے (محفوظ) انل کمار،مظفر نگر شہر سے راکیش کمار شرما،کھتولی سے شیوان سنگھ سینی،میراپور سے نوازش عالم خان کو میرٹھ ضلع کے سیوال خاص اسمبلی سیٹ سے ندیم احمد،درھنا سے حافظ محمد عمران،ہستنا پور سے(محفوظ) یوگیش ورما،کٹھور سے گجراج سنگھ،میرٹھ کینٹ سے ستیندر سولنکی،میرٹھ شہر سے پنکج جولی،میرٹھ جنوبی سے حاجی محمد یعقوب کو امیدوار بنایا ہے۔
باغپت ضلع کے چھپرولی سیٹ سے محترمہ راج بالا، بڑوت سے لوکیش دکشت، باغپت شہر سے احمد حمید، غازی آباد ضلع کے لونی سے حاجی ذاکر علی، مراد نگر سے سودن کمار، صاحب آباد سے امرپال شرما، غازی آباد سے سریش بنسل، مودی نگرسے وہاب چودھری، ہاپوڑ ضلع کے دھولانا اسمبلی سیٹ سے اسلم علی، ہاپوڑ (محفوظ) سے شری پال سنگھ، گڈھ مکتیشور سے پرشانت چودھریمیدوار ہوں گے۔ پارٹی نے گوتم بدھ نگر ضلع کی نوئیڈاسیٹ سے روی کانت مشرا، دادری علاقے سے ستویر سنگھ گوجر، زیور سیٹ سے ویدرام بھاٹی اور بلندشہر ضلع کے سکندر آباد سے حاجی عمران، بلندشہر سیٹ سے محمد علیم خان، سیانا سیٹ سے دلنواز خان، انوپ شہر علاقے سے گجیندر سنگھ ، ڈبائی سیٹ سے دویندر بھاردواج، شکارپور سے مکل اپادھیائے، خورجہ (محفوظ) سیٹ سے ارجن سنگھ کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔
علی گڑھ ضلع کے خیر (محفوظ) سے راکیش کمار موریہ، بریلی سے جے ویر سنگھ ،. اترولی سے الیاس چودھری، چھررا سے محمد صغیر، کول سے رام کمار شرما، علی گڑھ سیٹ سے محمد عارف، اگلاس (محفوظ) راجندر کمار اور ہاتھرس ضلع کے ہاتھرس(محفوظ) سیٹ سے برج موہن راہی، سعد آبادعلاقے سے رام ویر اپادھیائے، سکندر۔راو سے بنی سنگھ بگھیل کاس گنج ضلع کی کاس گنج سیٹ سے مسٹر اجے چترویدی، اماں پور سے دیوپرکاش، پٹیالی سے دھیریندر بہادر سنگھ چوہان کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ ایٹہ ضلع کے علی گنج سیٹ سے رام کشور یادو، ایٹہ علاقے سے گجندر سنگھ چوہان، ماریرا سے سلبھ بابو مہیشوری جلیسر (محفوظ) سے موہن سنگھ جبکہ متھرا کے چھاتاسے منوج پاٹھک، ماٹ سے شیام سندر شرما، گووردھن سے راج کمارراوت، متھرا کے علاقے سے یوگیش دویدی، بلدیو (محفوظ)سے پریم چندر کردم جبکہ آگرہ ضلع کے اعتماد پورسے ڈاکٹر دھرم پال سنگھ، کینٹ (محفوظ) سیٹ سے گٹاری لال دبیش، آگرہ جنوبی سے ذوالفقار احمد بھوٹٹو، آگرہ شمالی سے گیانیندرکمار گوتم، آگرہ دیہات(محفوظ) سے، کالی چرن سمن، فتح پور سیکری سے سورجپال سنگھ، کھیرا گڑھ سے بھگوان سنگھ کشواہا، فتح آباد سے امیش سوتھیا، باہ سے مدھوسودن شرما امیدوار ہوں گے۔
پارٹی نے فیروز آبادضلع کے ٹونڈلا (محفوظ) سیٹ سے راکیش بابو، جسرانا سے شیوراج سنگھ یادو، فیروز آباد علاقے سے خالد نصیر ،شکوہ آباد سے شیلیش کمار یادو، سرساگنج سے راگھویندر سنگھ اور بجنور ضلع کے تجیب ا?باد سے جمیل احمد انصاری، نگینہ (محفوظ) سے وریندر پال سنگھ، بڈھن پورسے فہد یزدانی ، دھام پور سے محمد غازی، ن?ٹور (محفوظ) سے وویک سنگھ ،بجنور سے رسید احمد، چاندپور سے محمد اقبال، نورپور سے گوہراقبال، جبکہ مراد آباد ضلع کے کانٹھ سے محمد ناصر، ٹھاکردوارسے وجے یادو، مرادآباد دیہات سے پنالال عرف ببلو سینی، مرادآباد شہر سے عتیق احمد، کندرکی سے حاجی اکبر حسین، بلاری سے ریشی پال سنگھ اور سنبھل ضلع کی چندوسی(محفوظ)سیٹ سے محترمہ ورماوتی، اسمولی سے عاقل الرحمٰن ، سنبھل سیٹ سے رفعت اللہ، گنور سے محمد اسلام خاں جبکہ رام پور ضلع کے سوار سے نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں، چمرؤوسے علی یوسف علی کو پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up polls bsp first to release list of 100 seats gives 36 to muslims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply