یوگی ادتیہ ناتھ حکومت کے وزیر گاڑیوں میں سائرن کے بغیر سفر کرتے نظر آئے

لکھنؤ:اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی ہپدایت پر من و عمل کرتے ہوئے نومنتخب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے وزراءصوبائی دارالخلافہ لکھنؤ میں اپنی سرکاری گاڑی پر ہوٹر یا سائرن کے بغیر سفر کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وزراءکی حفاظت میں چلنے والی پولیس کی گاڑیوں پر بھی اس دوران ہوٹر کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ انوکھا بندوبست سب سے پہلے ریاست کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے نافذ کیا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد انہوں نے اپنی سرکاری گاڑی کے ڈرائیور اور سیکورٹی ملازمین کو سفر کے دوران ہوٹر کا استعمال نہ کرنے کو کہا۔ بعد میں وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی نے اس بات کی ستائش کی اور وزراء کی میٹنگ میں تمام کو اس کی پیروی کرنے کی درخواست کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up ministers go without hooters sirens in cars in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply