اترپردیش میں یمنا ایکسپریس وے پر بندوق برداروں کا کار سوار کنبہ پر حملہ،ایک ہلاک ،خواتین کی اجتماعی آبرو ریزی

گوتم بدھ نگر:اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں گزشتہ شب یمنا ایکسپریس وے پر ایک خاندان کی نقدی و زیورات لوٹنے اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق جیوار تھانہ علاقہ میں ماروتی سوزوکی ایکو کار سے بلند شہر جارہے ایک خاندان کے لوگوں کو بدھ کی دیر رات بدمعاشوں نے لوٹ لیا ، ایک شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا جس کی شناخت شکیل قریشی کے طور پر کی گئی ہے۔
جبکہ کارمیں سوار چار خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔ یہ کنبہ اپنے ایک رشتہ دار کی علالت کی خبر سن کر عیادت کے لیے بلند شہر جا رہا تھا کہ رات ڈیڑھ بجے یمنا ایکسپریس وے سے گذرتے ہوئے گوتم بدھ نگر میں شکیل قریشی کو سڑک پر بڑی بڑی میخیں اور کیلیں جابجا بکھری پڑی دکھائی دیں جو رہزنوں نے سڑک پر بکھیر رکھی تھیںجس کے باعث اسے کار روکنا پڑی ۔
کار جیسے ہی رکی نامعلوم بندوق بردار وں نے حملہ کر دیا ۔اور جب شکیل قریشی نے خواتین سے چھیڑ چھاڑ سے روکا تو بندوق برداروں نے اسے گولی مار دی۔ شکیل نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ بدمعاشوں نے نقدی کے ساتھ زیورات بھی لوٹ لئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up man killed women gang raped as gang attacks family on bulandshahr jewar highway in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply