اترپردیش میں بیٹے کے متمنی باپ نے ایک ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا

بلرام پور(اترپردیش): پولس کے مطابق اترپردیش کے بلرام پور میں اولاد نرینہ سے محروم ایک شخص نے اپنی نوزائیدہ بچی کو جان سے مار ڈالا اور پھر اپنی بیوی کو بیٹی پیدا کرنے پر بری طرح زدوکوب کیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس شلیند کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ واردات پیر کی شام میں ہوئی۔ راجیش چوہان نام کے شخص کی تین سال پہلے سنگیتا سے شادی ہوئی تھی۔شادی کے تین سال بعداسے نایک لڑکی تولد ہوئی جبکہ راجیش اور اس کے گھر والے بیٹے کی توقع کر رہے تھے ۔ س کے باعث میان بیوی میں آئے روز تکرار ہوتی رہتی تھی اور پھر راجیش بیوی کو مارتا پیٹتا تھا۔
پیر کوجب سنگیتا جو کسی کام سے باہر گئی تھی گھر واپس آئی تو اس نے اپنی بچی کو مردہ پایا۔جب اس نے احتجاج کیا تو راجیش اور اس کے گھر والوں نے اسے مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔
انہوںنے اسے ایک کمرے میں بند کر دیا اور بچی کو دفنا دیا۔سنگیتا کسی طرح بچ نکلنے میںکامیاب ہو گئی اور پولس سپرنٹنڈنٹ کو پوری روداد گوش گذار کی۔ جس کے بعدراجیش اور گھر کے تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔بچی کی لاش برآمد کر کے پوٹمارٹم کے لیے بھیج دی گئی۔پولس ملزموں کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

Title: up man allegedly kills one month old daughter as he wanted a son | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply