اترپردیش میں مندر، مسجد اور گوردواروں سے لاؤڈ اسپیکرز اتارنے کا عمل شروع

لکھنؤ: اترپردیش میں آج پولس ان تمام عبادت گاہوں سے لاؤڈ اسپیکرز اتار لے گی جو متعلقہ حکام سے تحریری اجازت لیے بغیر نصب کر کے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
الہٰ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بدھ کو حکومت اترپردیش اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کو نوٹس جاری کر کے کہا تھاکہ بڑھتی صوتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر اتار لیے جائیں۔
اس روشنی میں پولس کو ہدیت جاری کر دی گئی ہے کہ لاؤڈ اسپیکروں سے ہونے والے شور وغل کو ختم کرنے کے لیے مذہبی مامات سے وہ تمام لاؤڈ اسپیکر اتار لیے جائیں جن کو استعمال کرنے کے لیے متعلقہ حکام سے اجازت نہیں لی گئی۔
یہ حکم الہٰ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے اس معاملہ پر جاری کیے گئے حکم کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے ۔اتھارٹی کے احکام کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریتوں کوبھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ علاقوں کی صنعتی، تجارتی، رہائشی اور خاموش زونوں میں درجہ بندی کر دے کہ کس زون میں لاؤڈ اسپیکر کی آواز کی حد کتنی ہونی چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up loudspeakers to be removed today in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply