اترپردیش قانون ساز کونسل کے چیرمین کے بیٹے کو ماں نے ہی گلا گھوٹ کر ہلاک کر دیا

لکھنؤ: اترپردیش قانون ساز کونسل کے چیرمین رمیش یادو کا22سالہ بیٹاابھیجیت یادوا توار کے روز حضرت گنج میں واقع اپنی رہائش گاہ دار الشفاءپر مردہ پایا گیا۔ تحقیقا ت سے انکشاف ہو ا کہ وہ شراب کے نشہ میں گھر آیا تھا اور ماں کے اعتراض کرنے پر اس پر برس پڑا اور اس کو ترکی بہ ترکی جواب دینے لگا۔

جس پر ماںکو اتنا طیش آیا کہ اس نے اس کا گلا گھوٹ دیا۔ ایس پی سروش مشرا نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ لگا کہ اس کو گلا گھوٹ کر ہلاک کیا گیا ہے ۔جس کے بعد پولس نے پیر کی صبح ماں اور مقتول کے بڑے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

جس کے بعد ماں نے اقبال جرم کر لیا ۔ پولس کے ایک سینیئر افسر نے روزنامہ نیو انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ابھیجیت کے مردہ پائے جانے کی خبر ملنے کے بعد پولس متوفی کے گھر پہنچی لیکن گھر والوں نے کہا کہ چونکہ فطری موت ہوئی ہے اس لیے وہ کوئی تحقیقات نہیں کرانا چاہتے ۔

جس پرپولس کو کچھ شک ہوااور اس نے پوسٹ مارٹم کے لیے کہا جسے گھر والوں نے ماننے سے انکار کر دیا اور لاش آخری رسوم کی ادائیگی کے لیے شمشان گھاٹ لے کر چل پڑے۔

لیکن حضرت گنج پولس نے انہیں راستے میں ہی روک لیا اور پولس لاش کو کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی لےگئی۔ جہاں رپورٹ میں بتایا گیا کہ متوفی کے گلے پر انگلیوں کے نشان نظر آرہے ہیں۔ پولس نے ماں اور بڑے بھائی کو گرفتار کرلیا ۔جس کے بعد ماں نے اعتراف جرم کر لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up legislative council chairmans son strangulated by mother in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.