اترپردیش قانون ساز کونسل کے لیے وزیر اعلیٰ اور دونوں نائب وزرا اعلیٰ کا بلامقابلہ منتخب ہونا یقینی

لکھن: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیہ ناتھ ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ ، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما سمیت دو دیگر وزیر وں سوتنتر دیو سنگھ اور محسن رضا کے ریاستی قانون ساز کونسل کے ضمنی الیکشن میں آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی ان سب کے بلامقابلہ منتخب ہونا بھی تقریباً یقینی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کونسل کی پانچ سیٹوں پر ضمنی الیکشن کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ چار سیٹوں کے لئے نامزدگی کی آخری تاریخ آج ہے جب کہ ایک سیٹ پر آٹھ ستمبر تک نامزدگی داخل کی جاسکتی ہے۔ اس الیکشن میں اسمبلی کے اراکین ووٹ دیتے ہیں۔ بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی تعداد ضروری ووٹوں سے کافی زیادہ ہے۔ اس سے واضح ہے کہ پانچوں امیدواروں کا بلامقابلہ منتخب ہونا تقریباً یقینی ہے۔ قانون ساز کونسل کے چیف سکریٹری اور الیکشن افسر پردیپ دوبے کے مطابق چار سیٹوں پر نامزدگی آٹھ ستمبر تک واپس لی جاسکتی ہے جب کہ پانچویں سیٹ پر امیدوار گیارہ ستمبر تک اپنا نام واپس لے سکیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up legislative council by election yogi adityanath others file nomination in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply