ایٹہ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30ہوگئی

ایٹہ: اترپردیش میں ایٹہ ضلع کے علی گنج علاقہ میں زہریلی شراب پینے سے مرنیوالوں کا سلسلہ ابھی تک نہیں رک سکا ہے اور کل رات مزید چار لوگوں کی موت ہونے کے بعد اس سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد ب بڑھ کر 26ہوگئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے کے بعد اسپتالوں میں داخل چار اور لوگ علاج کے دوران چل بسے۔ اس کے علاوہ فرخ آباد کے کچھ لوگ بھی علی گنج سے شراب پی کر گئے تھے۔
فرخ آباد میں بھی چار لوگوں کی موت ہوئی جب کہ چھ لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایٹہ کے علی گنج کی زہریلی شراب کی سپلائی فرخ آباد، مین پوری، کاس گنج، بدایوں وغیرہ اضلاع میں بھی ہوتی تھی۔ زہریلی شراب پینے کے بعد 30 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جب کہ 95 سے زائد لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔
خیال رہے کہ پندرہ جولائی کو کچھ لوگوں نے علی گنج علاقے سے دیسی شراب پی تھی، جس کے بعد ان کی موت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ریاستی حکومت نے اس معاملے میں پولیس اور آبکاری محکمہ کے 12افسران اور ملازمین کو معطل کردیا ہے اور اصل ملزم سری پال لودھ کوگرفتار کرکے جیل بھیجا جاچکا ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up hooch tragedy death mount to 30 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply