اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی نے یوگا ڈے کیلئے گورنر اور وزیروں کے ساتھ ریہرسل کی

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں آئندہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر مجوزہ یوگا پروگرام کیلئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے کابینہ رفقاءنے یہاں جم کر پسینہ بہایا۔ راج بھون میں صبح تقریباً چھ بجے سے شروع ہوئے یوگا میں گورنر رام نائک نے بھی حصہ لیا۔ یوگا گرو رام دیو کی قیادت میں تقریباً 45 منٹ چلے یوگا کے دوران نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، وزیر محنت سوامی پرساد موریہ، وزیر صحت سدھارتھ سنگھ، وزیر مہیندر سنگھ سمیت کئی وزیر موجود تھے۔ اسٹیج پر مسٹر نائک، مسٹر یوگی، بابا رام دیو موجود تھے۔ بابا رام دیو کی ہی طرح یوگی آدتیہ ناتھ یوگا کرتے نظر آئے۔
وزیر اعلیٰ کبھی کبھی بابا رام دیو سے بھی اس معاملے میں آگے نکلتے نظر آئے، لیکن ان کے کئی وزراءکی حالت خستہ رہی، حالانکہ کچھ وزیر بہترین یوگا کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر نے یوگا کو زندگی کو صحت مند رکھنے کیلئے ضروری قرار دیا۔ مسٹر نائک نے وزیر اعظم نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کا نام لئے بغیر کہا ’ایک یوگی راج یوگی ہے جبکہ دوسرا مہایوگی۔ مہایوگی نے دنیا کو ہندستانی تہذیب کی پہچان کرائی۔ ہر شخص کو یوگ سے جوڑ دیا۔ 21 جون کو دنیا کے تقریباً 200 ممالک ایک ساتھ یوگا کریں گے۔ اپنے آبا و اجداد کو اس سے بہترین سوغات کیا دیی جا سکتی ہے‘۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up guv cm ramdev attend rehearsal of intl yoga day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply