حکومت اترپردیش مسلم خواتین کی رائے لے کر طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ میں اپنا موقف پیش کرے گی

لکھنؤ: آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے آئندہ 15 اپریل کی میٹنگ کے اعلان کے درمیان اتر پردیش کی حکومت نے کہا ہے کہ تین طلاق کے مسئلہ پر سپریم کورٹ میں وہ اپنا موقف رکھنے کے ساتھ ہی شادی رجسٹریشن کے لیے لازمی کرے گی۔ سپریم کورٹ تین طلاق کے مسئلہ پر 11 مئی سے سماعت کرے گی۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے تین طلاق کو پہلے ہی غیر اسلامی قرار دیا ہے۔
شیعہ پرسنل لاء بورڈ کا کہنا ہے کہ تین طلاق کا شریعت میں کوئی مقام ہی نہیں ہے۔ سنی مولانا اس سے متفق نہیں ہیں، لیکن تین طلاق سے متاثرہ بہت سی خواتین نے اس کیکھل کر مخالفت کی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اس سے نجات دلانے کی درخواست کی ہے۔ ادھر، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بہبود خواتین و اطفال کے پرزنٹیشن کے دوران کل آدھی رات میں کہا کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا تین طلاق کے معاملے میں مسلم خواتین کی رائے کی بنیاد پر ریاستی حکومت اپنا موقف رکھے گی۔
انہوں نے مسلم خواتین کی رائے جاننے کے لئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے محکمہ جاتی وزیر اور کابینہ کی تمام خواتین وزیر خواتین تنظیموں کے ساتھ ملاقات کریں۔ انہوں نے لازمی شادی رجسٹریشن کیلئے دستور عمل تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up govt to present its side on triple talaq in sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply