یو پی کے گورنر نے بڑے نوٹ منسوخ کرنے کے وزیر اعظم کے فیصلے کو جرات مندانہ اقدام قرار دیا

متھرا:اترپردیش کے گورنر رام نائک نے 500 اور 1000 روپے کے نوٹ منسوخ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کو ایک جرات مندانہ قدم قرار دیا۔ مسٹر نائک نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ کالے دھن کو نکالنے کے لئے مرکزی حکومت کا یہ اہم قدم ہے۔
نوٹ تبدیل کرنے کے وقت عام لوگوں کو ہو رہی پریشانی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ پریشانی کے باوجودعوام نوٹ تبدیل کرنے کے فیصلے کی تعریف کر رہے ہیں۔
ان کا خیال ہے کہ بڑے نوٹوں کو واپس لینے کا قدم عوام کے مفاد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نوٹوں کے ذریعے ایک قسم سے غیر ملکی حملہ کرکے ملک کی معیشت کو چوٹ پہنچائی جا رہی تھی۔
وزیر اعظم کے اچانک فیصلے سے کچھ لوگوں کو پریشانی ہو سکتی ہیں لیکن آخر میں یہ قومی مفاد میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اس فیصلے سے اقتصادی بدعنوانی پر یقینا روک لگے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up governor hails modis demonetisation move in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply