اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والوں کی تعداد518ہو گئی

لکھنو:اترپردیش اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے لیے، جس میں12اضلاع میں69سیٹوں کے لیے پولنگ ہو گی، پیر کو مزید 356 افراد نے کاغذات نامزدگی داخل کیے جس سے اس مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے والوں کی تعداد 518 تک پہنچ گئی۔ تیسرے مرحلے کے لئے لکھنؤ کینٹ سیٹ سے ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو ارپنا یادو نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار کی حیثیت سے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی ریتا بہوگنا جوشی سمیت 10 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
لکھنؤ مشرقی سیٹ سے سب سے زیادہ 12 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ اس سیٹ پر اب 13 امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ مغربی سیٹ سے 11 امیدواروں نے جبکہ لکھنؤ کینٹ اور وسطی سیٹ سے 10-10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس کے ساتھ ہی کانپورکینٹ سے بھی آج دس امیدواروں نے فارم پر کیا۔ اس سیٹ پر اب تک کل 16 امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ ہے۔یکم فروری کو کاغذات نامزدگی کی جانچ کی جائے گی جبکہ تین فروری تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔
چوتھے مرحلے کے لئے 23 فروری کو 12 اضلاع کی 53 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی کا کام شروع ہو گیا اور الہ آباد ضلع کی کوراو سیٹ سے پہلے دن صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ چھ فروری ہے جبکہ سات فروری کو نامزدگی کاغذات کی جانچ ہوگی اور 9 فروری تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up elections 2017 nomination for third phase in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply