یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی اور دیگر چار وزیروں نے قانون ساز کونسل کے رکن کے طور پر حلف لیا

لکھنؤ: (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما، ریاستی وزیر سوتنتر دیو سنگھ اور اقلیتی بہبود کے وزیر مملکت محسن رضا نے آج قانون ساز کونسل کی رکنیت کا حلف لیا۔ ایوان اسمبلی کے تلک ہال میں منعقد ہ حلف برداری تقریب میں قانون ساز کونسل کے چیئرمین رمیش یادو نے ایوان بالا کے لئے بلامقابلہ منتخب ہونے والے پانچوں ارکان کو حلف دلایا۔ 8 ستمبر کو پانچ میں سے چار کو غیر منتخب قرار دیا گیا تھا، جبکہ 11 ستمبر کو محسن رضا رضاکے بھی بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا گیا۔
وزیر اعلی ، دونوں نائب وزیر اعلی اور دو وزیروں کو 19 ستمبر سے قبل اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سے کسی کا رکن بننا لازمی تھا۔.قانون ساز کونسل کی چار نشستیں سماجوادی پارٹی کے بقل نواب، یشونت سنگھ، سروجنی اگروال اور ڈاکٹر اشوک باجپئی خالی ہوئی تھیں اور ایک نشست بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ٹھاکر جے ویر سنگھ کے استعفی سے خالی ہوئی تھی۔ استعفی کے بعد یہ پانچ افراد بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور اور نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ پھول پور لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔
قانون ساز کونسل کی رکنیت کا حلف لینے کے 14 دن کے اندر انہیں لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دینا ہوگا۔ ڈاکٹر دنیش شرما، سوتنتر دیو سنگھ اور محسن رضا کسی بھی ایوان کے رکن نہیں تھے۔ ڈاکٹر دنیش شرما پہلی بار ایوان اسمبلی کے رکن بن گئے ہیں۔ ڈاکٹر شرما دو بار لکھنؤ کے میئر رہ چکے ہیں۔ اقلیتی بہبود کے وزیر محسن رضا بھی پہلی بار اسمبلی کے رکن بنے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up cm yogi adityanath 4 others take oath as mlcs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply