وزیر اعلیٰ اترپردیش نے اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کا افتتاح کیا

غازی آباد (اتر پردیش):اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے یہاں نو تعمیر شدہ اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کا کا افتتاح کیا۔ موقع پر انہوں نے 1500 مندرج کارکنوں کو سائیکل، 31 معذوروں کو ٹرائی سائیکل اور 473 ہونہار طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ پیش کیا۔
اس کے علاوہ، سماجوادی پنشن یوجنا کے دو ہزار مستحقین میں پنشن تقسیم کی۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ اس جدید حج ہاؤس کی تعمیر کے نتیجے میں مغربی اتر پردیش کے 16 اضلاع کے 8 ہزار سے 10 ہزار عازمین حج ہر سال مستفیض ہوں گے۔ جدید سہولتوں سے لیس اس سات منزلہ حج ہاؤس میں بیک وقت 1886 عازمین حج کے قیام کی سہولت ہے۔
اب ایک ہی کمپلکس میں عازمین حج کے قیام و طعام ،بینکنگ، ویزا، پاسپورٹ وغیرہ کی تمام سہولیات دستیاب ہو سکہیں گی۔ حج ہاؤس کا استعمال سال میں ڈیڑھ سے دو ماہ ہی ہوتا ہے۔ اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ باقی مدت میں لکھنؤ اور غازی آباد کے حج ہاؤس میں کوچنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ پروگرام کی صدارت کر رہے اقلیتی بہبود کے وزیر اور ریاستی حج کمیٹی کے صدر محمد اعظم خاں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ ان کی کوششوں اور مسلسل رہنمائی میں شاندار حج ہاؤس کی تعمیر ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up cm akhilesh yadav inaugurates haj house in ghaziabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply