اتر پردیش کے بی جے پی ممبر اسمبلی لوکیندر سنگھ سڑک حادثہ میں ہلاک

سیتا پور(اترپردیش): یہاں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثہ میں اترپردیش اسمبلی میں بجنور کے نور پور حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ممبر لوکیند رپرتاپ سنگھ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سیتا پور میں ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔حادثہ میں ان کے دو سیکورٹی گارڈز اور ڈرائیوربھی ہلاک ہو گئے۔
موصول اطلاع کے مطابق بی جے پی ممبر اسمبلی سرمایہ کاروں کے چوٹی اجلاس میں شرکت کے لیے بجنور سے لکھنؤ جا رہے تھے کہ کملا پور تھانہ علاقہ کے کیکیا پار علاقہ میں ممبر اسمبلی کی کار ڈوائیڈر کے دوسری طرف مخالف سمت سے آرہے ٹرک کی زد میں آگئی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ لوکیند رپرتاپ سنگھ ، باڈی گارڈ ترون کمار اور دیپک کمار اور ڈرائیو برجیش مشرا کی موقع پر ہی موت ہو گئی
۔وزیر اعلیٰ اتر پردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے مسٹر سنگھ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک فعال لیڈر سے محروم ہو گئی۔ ایشور ان کی روح کو سکون بخشے اور پسماندگان کو صبر دے۔

Title: up bjp mla lokendra singh killed in road accident in sitapur | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply