پانچ ریاستوں میں بیک وقت اے ٹی ایس کے چھاپے،تین مشتبہ دہشت گرد گرفتار

لکھنؤ:اترپردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس)نے دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم کے ساتھ مل کر تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اے ٹی ایس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں ممبئی، پنجاب کے شہرجالندھر، بہار کے شہر نرکٹیا گنج اور اترپردیش کے بجنور اور مظفر نگر میں بیک وقت مارے گئے چھاپوں کے دوران ہوئی ہیں۔ان کے علاوہ چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان گرفتاریوں کےلئے مہاراشٹر،پنجاب،بہار پولیس کی بھی مدد لی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ وہ کوئی بڑی واردات کرنے کی تاک میں تھے۔بجنور میں بڑھا پور تھانے کے ایس ایچ او مکیش کمار کے مطابق جمعرات کو علی الصباح دو نوجوانوں محمد فیضان اور محمد تنویر کو فجر کی نماز کے لیے مسجد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ایس ایس پی دیہات دھرم ویر سنگھ نے کہا کہ پولس کو اے ٹی ایس کے چھاپوں سے مطلع کر دیا گیا تھا لیکن ان گرفتاریوں میں پولس کا کوئی رول نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up ats busts isis inspired terror module three arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply