اتر پردیش کے لکھنؤ سے ببر خالصہ کے دو مطلوب دہشت گرد گرفتار

لکھنؤ : اترپردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے گزشتہ 24 گھنٹے میں دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ کے دو سرگرم اراکین کو گرفتار کر لیا۔ اے ٹی ایس کے انسپکٹر جنرل اسیم ارون نے آج یہاں بتایا کہ پنجاب پولیس کی مدد سے اے ٹی ایس نے کل دیر رات عیش باغ علاقے سے بلونت سنگھ کو گرفتار کیا جبکہ آج صبح سوہرامؤ سے ایک دیگر دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بلونت سے ملی اطلاع کی بنیاد پر اے ٹی ایس اور پنجاب پولیس نے سوہرامؤ میں واقع بھلا فارم سے جسونت سنگھ عرف کالا کو گرفتار کر لیا۔
کالا گزشتہ کچھ برسوں سے اس فارم ہاؤس میں رہ رہا تھا۔ پنجاب پولیس دونوں دہشت گردوں کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ آئی جی نے بتایا کہ بلونت ببر خالصہ کا سرگرم رکن ہے۔ یہ دہشت گرد تنظیم الگ سکھ خالصتان ریاست کی مانگ پر طویل عرصہ سے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔گرفتار دہشت گرد پنجاب کے شہید بھگت سنگھ نگر کے ناوا شہر کا باشندہ ہے۔ مسٹر ارون نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے حال ہی میں دہشت گرد تنظیم کے دو اراکین کو گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش کے دوران انہیں بلونت کے ٹھکانے کے بارے میں پتہ چلا اور انہوں نے اس بارے میں اے ٹی ایس سے رابطہ کرکے کارروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ جسونت کی کئی معاملات میں راجستھان، پنجاب اور دہلی پولیس کو تلاش تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up ats arrests babbar khalsa international militant from lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply