نئے نوٹوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے ولوں کو سنگین خمیازہ بھگتنا پڑے گا:وزیر مالیات

نئی دہلی: وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہاہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد نئے نوٹوں کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑیگی کیونکہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد پر سبھی ایجنسیاں نظر رکھ رہی ہیں۔
مسٹر جیٹلی نے ایک بیان میں کہا کہ ایجنسیاں اس طرح کے معاملات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے اور جو لوگ اس میں شامل پائے جائیں گے انہیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑیگی انہوں نے کہا کہ 500 اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو چلن سے ہٹائے جانے سے پیدا ہوئی صورتحال کا کچھ لوگ غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
لیکن، کوئی بھی شخص بچ نہیں پائے گا اور نئے نوٹ جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال پر حکومت کی گہری نظر ہے اور مناسب کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکومت کو ایسی اطلاع مل رہی ہے کہ بینک کاری نظام میں شامل کچھ لوگ دوسرے لوگوں کے ساتھ غیر قانونی طریقے سے بڑے پیمانے پر فنڈ جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Unscrupulous elements will have to pay very heavy pricesays arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply