متحدہ حزب اختلاف عام انتخابات کے بعد ہی وزیر اعظم امیدوار طے کرے:جے ڈی ایس

بنگلور:2019سے پہلے حزب اختلاف کے اتحاد کی کوششوں کے درمیان جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) نے ، جو کرناٹک میں کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت میں شامل ہے،ایک چونکانے والا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے 2019کے عام انتخابات کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جانا چاہیے۔

جے ڈی ایس کے اس موقف سے کانگیرس اور خاص طور پر پارٹی صدر راہل گاندھی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔جے ڈی ایس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں کرناٹک انتخابات کے دوران حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیاتھا۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے ایک سال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر ان کی پارٹی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو وہ وزیر اعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔جے ڈی ایس کے جنرل سکریٹری دانش علی نے کہا کہ وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے معاملہ پر آئندہ سال لوک سبھا انتخابات کے بعدہی متحدہ حزب اختلاف کے ذریعہ کیا جانا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: United opposition must decide on pm candidate after 2019 polls jds in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply