نریندر مودی ہندوستان کو خدائی عطیہ اور غریبوں کے مسیحا ہیں: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خدا کی طرف سے ہندوستان کو دیا گیا ایک تحفہ اور غریبوں کے مسیحا سے تعبیرکیا۔ بی جے پی کی عاملہ کے دوروزہ اجلاس کے آخری روز اکٹیا رکی گئی قرار داد پیش کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ ”مودی ہندوستان کو خدائی عطیہ ہیں“ وہ غریبوں کے مسیحا ہیں ۔انہیں ہر شعبہ میں مسائل ورثہ میں ملے ہیں۔
اور وہ ان سے بخوبی نمٹ رہے ہیں۔انہوںنے یہ بھی کہا کہ مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے رہنما کے طور ہر دیکھے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو مودی سے پہچانا جاتا ہے اور مودی کی وجہ سے ہی دنیا بھر میں اس کو احترام سے دیکھا جاتا ہے۔لیکن جب بنائیڈو کے بیان کے بارے میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے معلوم کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے وینکیا جی کو ایسا کہتے ہوئے نہیں سنا۔انہوں نے اس کا جواب دینے سے بھی انکار کر دیا کہ وہ یا بی جے پی مودی کو قوم کے لیے خدائی عطیہ سمجھتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Union minister venkaiah naidu hails pm modi as gods gift to india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply