ہندوستان پاکستان کو سبق سکھانے تیار: وینکیا نائیڈو

حیدرآباد:(یو این آئی) مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات ایم وینکیا نائیڈو نے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان پاکستان کو سبق سکھانے کے لیے تیار ہے، تمام ملکوں سے پر زور اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے اڑی میں فوجی کیمپ پر ہوئے حملہ کی کھل کر مذمت کریں۔
انھوں نے سورنا بھارت ٹرسٹ کے پروگرام میں شرکت کے بعد آندھرا پردیش کے اتوپورو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ اس بات کا اعلان کرے کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے۔ انھوں نے ہندوستان کے ارکان ممالک سے تعاون پر زور دیا۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان، پاکستان کو سبق سکھانے کے لئے تیار ہے، جو دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Union minister venkaiah naidu condemns attack on uri army base in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply