مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی سڑک حادثہ میں معمولی طور پر زخمی

پٹنہ: مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڑی بہار میں اپنے پارلیمانی حلقہ سارن ضلع کے گرکھا کے قریب اتوار کے روز ایک سڑک حادثے میں بال بال بچ گئے۔ انہیں معمولی خراشیں آئیں۔مسٹر روڑی ضلع کے گرکھا میں پہلے سے طے پروگرام وزیر اعظم اجول منصوبہ کا افتتاح کرنے جب امنور سے جا رہے تھے تبھی نیشنل ہائی وے پر مخالف سمت سے آ رہی ایک گاڑی سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔
حادثے میں ان کی گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح سے نقصان پہنچا جبکہ انہیں ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔ مرکزی وزیر بعد میں دوسری گاڑی سے تو قومی شاہراہ 19 کے قریب کچے راستے پر ان کی گاڑی پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ گئی۔ رول گنج کے قریب گنگا۔
گھاگھرا اور سون ندی کا پوائنٹ ہونے سے پانی میں تیز ی تھی جس کی وجہ سے ان کا قافلہ کچھ دیر کے لئے پھنسا رہا جس سے افرا تفری مچ گئی تھی۔ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ان کی گاڑی بہنے لگی تھی لیکن سکیورٹی اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے کسی طرح سے انہیں بچا لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Union minister rajiv pratap rudy injured in accident in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply