وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مسلح سرحدی فورس کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مرکزی مسلح پولس فورسز کے کام کاج کا معائنہ کرنے کے ایک جزو کے طور پر بدھ کے روز یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) کے کام کاج اور دیگر سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
مسٹر سنگھ نے فورس کے جوانوں کے کام کاج اور ان کی جوابی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں تعینات فورس کو گاڑی، حملہ کرنے والے ہتھیار، وردی وغیرہ ترجیحی بنیاد فراہمی کے متعلق حکام کو ہدایات دیں۔ معائنے کے دوران ایس ایس بی کی ڈائریکٹر جنرل ارچنا رام سندرم نے فورس کے کام کاج، مہم کی تیاریوں، انتظامیہ ساز وسامان اور مستقبل کے منصوبوں کا تفصیلی ذکر کیا۔
وزیر داخلہ نے مرکزی مسلح پولیس فورسز کا جائزہ لینے کے لئے آج ایس ایس بی کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں مرکزی وزیر مملکت داخلہ کرن رجیجو، داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی، سرحدی نظم و نسق کے سکریٹری سشیل کمار ، ایس ایس بی کی ڈائریکڑ جنرل ارچنا رام سندرم،ایڈیشنل ڈائریکتر جنرل ایس ایس بی ایس ایس دیسوالاور مرکزی وزارت دخلہ و ایس ایس بی کے سینیئر افسران موجود تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Union home minister shri rajnath singh reviews working of ssb in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply