اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ’یکساں سول کوڈ‘ کی پرزور حمایت کی

لکھنؤ:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یکساں سول کوڈ کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ ’تین طلاق‘ پر خاموش رہنے والے لوگ بھی اس معاشرتی برائی کے لئے ذمہ دارہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ آج یہاں اسمبلی میں سابق وزیر اعظم آنجہانی چندر شیکھر کی 91 ویں سالگرہ کے موقع پر ’چندر شیکھر: پارلیمنٹ میں دو ٹوک‘ کتاب کا اجرا کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ آئینی عہدیداروں میں سے شاید مسٹر یوگی پہلے ایسے شخص ہیں جنہوں نے’یکساں سول کوڈ‘ کی پرزور حمایت کی ہے۔ مسٹر یوگی نے ’ایک ملک ایک قانون‘ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم مسٹر چندر شیکھر بھی یہی چاہتے تھے۔
انہوں نے ملک کے سلگتے مسائل پر خاموش رہنے والوں پر تنقید کی۔انہوں نے مہابھارت میں دروپدی کے چیرھرن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ویدور نے بھرے دربار میں کہا تھا،” ایسی معاشرتی برائیوں کے لئے ایک تہائی اس کی حمایت کرنے والے اور ایک تہائی مجرم ذمہ دار ہوتے ہیں تو ایک تہائی خاموش رہنے والے بھی مجرم ہوتے ہیں“۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسی طرح تین طلاق پر خاموش رہنے والے بھی مجرم ہیں۔ شادی بیاہ کے قانون ایک کیوں نہیں ہو سکتے۔انہوں نے چندر شیکھر کو یکساں سول کوڈ کا مضبوط حامی بتایا۔انہوں نے کہا کہ تین طلاق ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر نئی بحث چل رہی ہے، باوجودیکہ بہت سے لوگوں نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uniform civil code needed yogi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply