پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے جواب میں راجیو گاندھی کے دور میں ہندوستان نے ہائیڈروجن بم بنانے کی تیاریاں کر لی تھیں

نئی دہلی:حال ہی میں جاری امریکی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ رااجیو گاندھی کی قیادت میں ہندوستان نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے جواب میں ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کی تمام تیاریاں کر لی تھیں۔
ان دستاویزات سے یہ علم بھی ہوا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی اسلحہ کی ممکنہ دوڑ کے خدشہ کے پیش نظر اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن کا ایڈمنسٹریشن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی اور خطہ میں کشیدگی دور کرنے کے لیے ایک ایلچی بھیجنا چاہتا تھا۔
عام کی جانے والی 12ملین صفحات پر مشتمل تقریبا9,30,000دستاویزات میں جنہیں سی آئی اے نے آن لائن اپ لوڈ کیا ہے198کے عشرے کے دوران ہندوستان کی ایٹمی صلاحیت اور پاکستان کے جوہری پروگرام پر اس کی بڑھتی تشویش پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ایک دستاویز میں دنیا کی سب سے بڑی اور فعال سرغرساں ادارے سی آئی اے کاہ کہنا ہے کہ اسے ہندوستان کے ایتمی پروگرام کے حوالے سے تفصیلات جمع کرنے میں زبرست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہندوستان کا حفاظتی بندوبست نہایت سخت تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Under rajiv gandhi india was ready with h bomb to counter pakistans nukes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply