کولکاتا میں زیر تعمیر پل گرگیا،سیکڑوں افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ

کولکاتا: شمالی کولکاتا میں ایک زیر تعمیر پل گرگیا جس میں سیکڑوں لوگوں کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔یہ پل گریش پارک علاقہ میں گنیش ٹاکیز کے قریب تعمیر کیا جارہا تھا۔ایک اندازے کے مطابق کم و بیش150افراد اس پل کے ملبہ کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو کلکتہ میڈیکل ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ پل ایسی مہیب آواز کے ساتھ گرا کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی میں سرسراہٹ ہو گئی۔اس نے کہا کہ لوگ نہایت خوفزدہ ہیں۔کچھ مزدوروں کو ملبہ کے نیچے سے کھینچ کر نکالا گیا۔غیر فوجی بھی بچاؤ کے کام میں لگ گئے ہیں۔
ایک اور چشم دید گواہ نے کہا کہ اس پل پر بدھ کو ہی سمنٹ اور روڑیاں بچھائی گئی تھیں اور وہ آج اچانک ہی گر گیاایہ علاقہ شمالی کولکاتا کے نہایت بھیڑ بھاڑ والا علاقوں میں سے ایک ہے۔بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Under construction bridge collapses in north kolkata many feared dead trapped in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply