منی پور میں کانگریس حکومت کو برطرف کر کے صدر راج نافذ کیا جائے: ناگا کونسل

نئی دہلی:یونائٹیڈناگا کونسل نے ناگالینڈ میں کانگریس حکومت پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی حکومت سے ریاست میں فوری طورپر صدر راج لگانے کا مطالبہ کیا۔ کونسل کے رہنما ایل اڈانی نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کونسل کے لیڈروں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور ان سے ریاست کی ایبوبی سنگھ حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر اڈانی نے کہا کہ ریاست میں صدر راج نافذ کردینا چاہئے۔ ملاقات کے دوران مسٹر سنگھ نے کہا کہ انہیں ریاست کے حالات کے بارے میں مکمل اطلاع ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن قدم اٹھائے جائیں گے۔ تاہم مرکزی وزیر نے ممکنہ اقدامات کی تفصیلات نہیں بتائی۔ واضح رہے کہ ناگا کونسل نے یکم نومبر سے منی پور کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Unc demands presidents rule in manipur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply