عمر خالد اور انیربن بھٹاچاریہ کی پولس تحویل میں ایک روز کی توسیع

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیے گئے جے این یو کے طلبا عمر خالد اور انیربن بھٹاچاریہ کی پولس تحویل میں ایک روز کی توسیع کر دی۔خالد اور بھٹاچاریہ نے ایک ہفتہ روپوش رہنے کے بعد خود کو دہلی پولس کے سپرد کر دیا تھا۔یہ دونوں جے این یو میں ہوئے اس پروگرام کے بعد ،جس میں طلبا نے مبینہ طور پر ہند مخالف نعرے لگائے تھے، روپوش ہو گئے تھے۔دہلی پولس نے ان کی خود سپردگی سے پہلے جے این یو طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار کو 9فروری کو پارلیمنٹ پر حملے کے مجرم افضل گورو کی حمایت میں منعقد ایک پروگرام میں مبینہ طور پر ملک مخالف بیانات دینے پربغاوت کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔ دریں اثنا پیر کے روز سپریم کورٹ نے کنہیا کمار، خالد عمراور پانچ دیگر اور سابق پروفیسر ایس اے آر گیلانی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی عرضی خارج کر دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Umar khalid anirban bhattacharyas police custody extended by one day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply