جے این یو طلبا عمر خالد اور انیربن کو 14روز کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا

نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت نے منگل کے روز جے این یو کے دونوں طلبا عمر خالد اور انیربن بھٹاچاریہ کو ،جو یونیورسٹی کیمپس میں ہند مخالف نعرے لگانے پر بغاوت کے الزامات میں ماخوذ ہیں، 14روز کے لیے جیل بھیج دیا۔ان دونوں جے این یو طلبا کو ان کی پولس تحویل کی میعاد ختم ہونے کے بعد مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیاتھا ۔ پیر کے روزعدالت نے ان سے پولس کو مزید پوچھ گچھ کی اجازت دیتے ہوئے ان دونوں کی پولس تحویل میںمزید ایک دن کی توسیع کر دی تھی جس کی میعاد منگل کو (آج)ختم ہو گئی۔ان دونوں طلبا نے چند روز روپوش رہنے کے بعد خود کو یونیورسٹی کے صدر دروازے پر آکر پولس کے حوالے کر دیا تھا۔ جس کے بعد انہیں عدالت نے تین روز کے لیے پولس تحویل میں دے دیا تھا۔ان دونوںکے خلاف وسنت کنج تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Umar khalid and anirban bhattacharya sent to 14 day judicial custody in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply