عمر خالد اور انیر بن بھٹاچاریہ 6ماہ کی عبوری ضمانت پر رہا

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے بغاوت کے الزام کے مقدمہ میں ماخوذ عمر خالد اور انیربن بھٹاچاریہ کو 25ہزار روپے فی کس کے ضمانت بانڈز اور اتنی ہی رقم کے ذاتی مچلکہ پر چھ ماہ کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کر دیا۔
سماعت کے دوران دہلی پولس کے وکیل نے ان دونوں کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ انہوں نے نہ صرف ویڈیو فوٹیج پر انحصار کیا بلکہ دونوں کے خلاف 10غیر جانبدار گواہوں کے بیانات پر بھی بھروسہ کیا۔لیکن دونوں جے این یو طلبا کا وکیل اس پر مصر رہا کہ دہلی حکومت کی رپورٹ اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ویڈیو سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ۔
وکیل صفائی نے یہ بھی کہا کہ شہریوں کو حکومت پر تنقید کرنے کا حق حاصل ہے اور اسے وطن سے بغاوت سے تعبیر نہیںکیا جا سکتا۔اس سے قبل جے این یو کی ایک اعلیٰ سطحی داخلی کمیٹی نے گذشتہ ماہ کیمپس میں متنازعہ پروگرام منعقد کرنے کا21طلبا کو ملزم پایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Umar khalid and anirban bhattacharya granted interim bail for six months in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply