کانگریس لیڈر و راوت حکومت میں وزیر یشپال آریہ بی جے پی میں شامل

نئی دہلی: اتراکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں کانگریس کو آج ایک اور دھچکا لگا جب ریاست کی ہریش راوت حکومت میں وزیر یشپال آریہ پارٹی سے منحرف ہو کربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔
بی جے پی صدر امت شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی موجودگی میں مسٹر آریہ نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔اس موقع پر بی جے پی کے نائب صدر اور اتراکھنڈ کے انچارج شیام جاجو اور تین سابق وزیر اعلیٰ بھگت سنگھ کوشیاری، وجے بہوگنا اور بھوون چندر کھنڈوڑیبھی موجود تھے۔
مسٹر آریہ اتراکھنڈ حکومت میں ریونیو ، آبپاشی، سیلاب کنٹرول، کوآپریٹیو، تکنیکی تعلیم، دیہی انجینئرنگ سروسز، دیہی سڑکیں اور نکاسی آب، ہند۔ نیپال اتراکھنڈ ندی پروجیکٹ وزیر تھے۔وہ 2012 میں باجپور اسمبلی سیٹ سے جیتے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ukhand cong leaders yashpal arya kedar singh rawat join bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply