لندن دہشت گردانہ حملہ پر صدرپرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا اظہار افسوس و تعزیت

نئی دہلی:صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے حملے کو نہایت افسوسناک بتاتے ہوئے اس حملہ میں مارے گئے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اس نازک گھڑی اور غم کے ماحول میں برطانیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
صدر نے دہشت گردوں کے خلاف بین الاقوامی برادری کی طرف سے اجتماعی کارروائی کی سفارش کی۔ مسٹر مکھرجی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا” لندن میں دہشت گردانہ حملے کی خبر سن کر دنگ ہوں، ہلاک شدگان کے خاندانوں کے تئیں میری تعزیت ہے اور زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کے لیے دعاگو ہوں۔ ہندوستان برطانیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ بین الاقوامی برادری کی اجتماعی کارروائی سے دہشت گردوں کو ضرور ختم کیا جائے “۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ اس حملہ سے انہیں سخت صدمہ اور ذہنی و قلبی تکلیف پہنچی ہے۔
ہم ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت و اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہنا چاہتے ہیں کہ پورا ہندوستان ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندوستان دہشت گردی کے خلاف یوکے کے ساتھ کھڑا ہے ۔ واضح رہے کہ لندن میں کل پارلیمنٹ کے باہر ہونے والے حملے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے اور 40 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk parliament attackpranab mukherjeenarendra modi express sadness in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply