برطانوی فوجی سربراہ ائیر چیف مارشل سر اسٹارٹ کا دورہ ہنداسی ہفتے متوقع

نئی دہلی: فوج اور سلامتی کے محاذ پر ہند برطانیہ مضبوط پارٹنر شپ کو اور زیادہ موثر بنانے کے لئے برطانیہ کے فوجی سربراہ ایئرچیف مارشل سراسٹارٹ پیچ اسی ہفتے ہندستان کا دورہ کریں گے۔ سر اسٹارٹ 2015 کی فوجی اوربین الاقوامی ساجھیداری کے پرچم تلے اپنے اس دورے میں اعلیٰ ہندستانی وزیروں اور فوجی ذمہ داروں سے دنیا کو درپیش دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خطرے کے علاوہ بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک فوجی تعلقات ، کثیر قومی تعاون، آئندہ کی فوجی مشقوں اور اقوام متحدہ کی امن بردارانہ مساعی پر سیرحاصل گفتگو کریں گے۔
یہ اطلاع برطانوی ہائی کمیشن نے دی ہے۔ اپنے دورہ ہند سے قبل سر اسٹارٹ نے کہا کہ وہ اس دورے کے تیئں انتہائی پرامید ہیں۔ ہندستان اور برطانیہ کو صرف دونوں کے مشترکہ تاریخ اور جمہوری اقدار ہی ایک دوسرے سے مربوط نہیں کرتیں بلکہ ان اقدار کو درپیش آزمائشوں اور بڑھتے ہوئے خطرات نے بھی دونوں کو اور قریب کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قربت نے ہندستان اور برطانیہ کو اسٹریٹجک فوجی پارٹنر بنادیا۔ دونوں ممالک دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کا مقابلہ کرنےکے لئے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ ہندستان کے تیئں برطانوی عہد اور ہند برطانیہ تعلقات پر خلوص اور تنازعات سے پاک ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ اپنے چار روزہ دورہ ہند میں برطانوی فوجی سربراہ دہلی اور کلکتہ جائیں گے۔ وہ ان 74000 ہندستانیوں کو خراج بھی پیش کریں گے جو پہلی عالمی جنگ میں کام آئے۔ واضح رہے کہ سر اسٹارٹ برطانوی فوج کے نائب سربراہ کی حیثیت سے اپریل 2015 میں ہندستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uk defence chief to visit india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply