اترپردیش میں اے ٹی ایس کے ساتھ مسلح تصادم میں داعش کا مشتبہ دہشت گرد سیف اللہ ہلاک

لکھنؤ:اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) اور بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)کے مشتبہ دہشت گرد وں کے درمیانمسلح تصادم کے دوران سیف اللہ نام کا دہشت گرد ہلاک ہو گیا یہ تصادم تقریبا ً12 گھنٹے تک چلا ۔ اے ٹی ایس کے آئی جی اسیم ارون نے آج بتایا کہ اے ٹی ایس سیف اللہ کو زندہ پکڑنا چاہتی تھی اسی لئے مرچی بم اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے۔ اس سے ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا گیا لیکن وہ پولیس پر فائرنگ کرتا رہا۔
مجبورا ًاے ٹی ایس کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی پڑی اور اسے مار گرایا گیا۔ اس سے پہلے رات تقریباً 10 بجے پولیس افسران نے اس کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد کہا گیا کہ ابھی مڈبھیڑجاری ہے اور مکان کے اندر ایک نہیں دو دہشت گرد چھپے ہیں۔ مڈبھیڑ کل شام تین بجے شروع ہوئی تھی جو آج نصف شب میںتقریباً تین بجے ختم ہوئی۔ مسٹر ارون نے بتایا کہ مدھیہ پردیش پولیس سے اطلاع ملتے ہی اے ٹی ایس نے ٹھاکرگنج علاقے کے حاجی کالونی کے اس مکان کو گھیر لیا جس میں دہشت گرد چھپا تھا۔
اس کے پاس سے کئی ریوالور اور دھماکہ خیز مادہ برآمد ہونے کا دعوی ٰکیا گیا ہے۔ کچھ دستاویزات بھی ملے ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ یہاں آیا تھا۔ مڈبھیڑ کی وجہ سے پوری ریاست میں ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سمیت سات اضلاع کی 40 اسمبلی سیٹ پر چل رہے انتخابات کے پیش نظر تمام پولنگ مراکز پر سخت چوکسی برتی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ujjain train blast isis module leader saifullah killed in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply