آدھار ڈاٹا پوشیدہ رکھنے کے لیے نیا نظام لایا جا رہا ہے

نئی دہلی: یو آئی ڈی اے آئی ادھار ڈاٹا محفوظ اور پوشیدہ رکھنے کے لیے ایک نیا دو پرتی حفاظتی نظام متعار ف کرا رہا ہے۔اس کے لیے وہ بنیادی آئی ڈی جاری کرے گا۔کے وائی سی کے وقت یہی آئی ڈی قابل استعمال ہو گی۔
اس سے سب کا آدھار نمبر محفوظ رہے گا۔ اس کے علاوہ آدھار کو مزید محفوظ بنانے کے لیے محدود کے وائی سی کی سہولت بھی شروع کی جاسکتی ہے۔یہ 16عددی آدھار کارڈ ہو گا۔
بنیادی آئی ڈی موبائیل کمپنی جیسی کسی بھی مجاز ایجنسی کو بائیومیڑک کے ساتھ محدود تفصیل مثلاً نام، رہائشی پتہ اور فوٹو گراف دے گی جو کہ شناخت کے لیے کافی ہے۔
چونکہ اس میں آدھار کارڈ کا نمبر نہیںجائے گا اس لیے اس آئی ڈی کی بنیاد پر کسی کے آدھار کی تفصیل لینا ممکن نہیں ہو گا۔ آدھار جاری کرنے والا ادارفہ ورچوول آئی ڈی یکم مارچ2018سے قبول کرنا شروع کر دے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uidai introduces new two layer security system to improve aadhaar privacy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply