مسلم پرسنل لا میں تبدیلی کے مرکز کے اقدام پر کیرل کی حکمراں جماعت یو ڈی ایف نے کڑی تنقید کی

کوچی:کیرالہ میں کانگریس کے زیر قیادت یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم پرسنل لاء میں تبدیلی کے اقدام سے باز ر ہے۔
کیرالہ اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر رمیش چنی تھالا نے کہا کہ یوڈی ایف کی میٹنگ میں مرکزی حکومت سے مسلم پرسنل لاءمیں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنے سے باز رہنے اور یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کا ارادہ ملتوی کرنے کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے ایک طبقہ کے پرسنل لاء میں تبدیلی کی کسی بھی کوشش سے ملک کے رنگا رنگ سماجی اور سیکولر تانے بانے کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت کا یہ اقدام اترپردیش میں جلد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو مد نظر رکھ کر کیا گیاہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Udf flays central govt move to change muslim personal law in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply