راجستھان میں سڑک حادثہ،اترپردیش کے دو نوجوان ہلاک،6زخمی

چتوڑ گڑھ: راجستھان میں چتوڑ گڑھ ضلع کے گنگرار تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ پر آج صبح ایک ٹیمپو اور ٹریلر کے درمیان ہوئی ٹکر میں اترپردیش کے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ نصف درجن افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر دنیش سکھوال نے بتایا کہ سواریوں سے بھرا ہوا ایک ٹیمپو بھیلواڑہ کی طرف جا رہا تھا کہ سونیا گاؤں کے قریب تیز رفتار سے آ رہے ایک ٹریلر نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے ٹیمپو پلٹ گیا اور اس میں سوار آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پولیس پہنچی اور تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران اترپردیش کے ضلع بریلی کے شاداب ولد محبوب احمد (20) اور روی ولد تیج کرن (22) گاؤں مکتی ضلع ایٹہ کی موت ہو گئی جبکہ ایک عورت اور بچے سمیت نصف درجن افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کیس درج کرکے ٹریلر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two youths of uttar pradesh killed in rajasthan road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply