پٹنہ میں ٹرک کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک

پٹنہ: بہار میں ضلع پٹنہ کے اگمکنواں تھانہ علاقے میں اس وقت دو نوجوانوں کی ہلاکت سے کہرم مچ گیا جب ان کی موٹر سائیکل کو ٹرک نے زبردست ٹکر مار دی۔
پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع ویشالی کے پاتے پور سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر دو نوجوان پٹنہ کی طرف آ رہے تھے تبھی ایک پٹرول پمپ کے قریب نیو بائی پاس روڈ پر پیچھے سے آ نے والے ٹرک نے موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی۔
حادثے میں دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں22سالہ رمیش کمار اور 23سالہ سنتوش کمار شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے نالندہ میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک کو ضبط کر لیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two youth killed in road accident in patna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply