مشرقی دہلی کی جینز فیکٹری میں آتشزدگی، دو کاریگر ہلاک

نئی دہلی: مشرقی دہلی میں گیتا کالونی تھانہ علاقہ کے کیلاش نگر میں واقع جینس تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے دو کاریگر ہلاک ہو گئے ۔فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے یہاں بتایا کہ اتوار کو رات دیر گئے فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر فائر بریگیڈ کی دس گاڑیاں بھیجی گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے2گھنٹے کی جدو جہد کے بعد رات ڈیڑھ بجے آگ پر قابو پا لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے بعد جائے حادثہ سے دو لاشیں برآمد کی گئی جنہیں گیتا کالونی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔ہلاک شدگان کی شناخت 22سالہ فیضان خان اور30سالہ حشمت کے طور پر کی گئی ہے۔تیسری منزل کے رہائشی6افراد آگ کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئے کیونکہ وہ ٹیرس پر چڑھ گئے اور وہاں سے لکڑی کی سیڑھی کے سہارے انہیں پڑوس کے مکان میں اتار لیا گیا۔ بلڈنگ کے مالک کشور اگروال نے بتایا کہ سات ماہ پہلے اس نے گراو¿نڈ، پہلی اور دوسری منزل شہادت علی کو کرایہ پر دی تھی۔علی نے جینز تیار کرنے کا کارخانہ ھول لیا اور8ملازم رکھ لیے۔وہ گراو¿نڈ فلور پر تیار مال رکھا کرتے تھے اور پہلی اور دوسری منزل پر جینز کی سلائی ہوتی تھی۔کاریگر عام طور پر 9بجے رات میں چلے جاتے تھے ۔لیکن ہفتہ کو حشمت اور فیضان مال پر استری کر کے پیک کرنے کے لیے رک گئے۔آگ استری سے لگنے اور وہاں رکھے ایک چھوٹے ایل پی جی سلنڈر سے بھڑکنے کا قیا س کیا جا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two workers killed in blaze at jeans factory in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply